خانیوال، ریسکیو 1122 کی جانب سے انٹرنیشنل ڈے فار ڈزاسٹر ری ڈکشن منایا گیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:13

خانیوال،  ریسکیو 1122 کی جانب سے انٹرنیشنل ڈے فار ڈزاسٹر ری ڈکشن منایا گیا
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود  کی جانب سے ضلع بھر میں انٹرنیشنل ڈے فار ڈزاسٹر ری ڈکشن منایا یہ دن ہر سال پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں سانحات کی روک تھام اور سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقدامات کے متعلق لوگوں کو آگاہی دینا ہے اور کسی بھی سانحے کی صورت میں نقصانات کم سے کم کرنے کے لیے ممکنہ ڈزاسٹر کے متعلق پہلے سے آگاہی  اور تیاری  کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

  اس حوالے سے  کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے  ضلع بھر  میں 8 اکتوبر سے 13اکتوبر  تک  سانحات سے آگاہی کا ہفتہ منایا گیا مختلف تعلیمی اداروں میں سیمینارز، تربیتی ورکشاپش، واکس اور بروشر تقسیم کیے گئے اسی طرح میاں چنوں میں ریسکیو سیفٹی آفیسر سہیل اختر کی قیادت میں  سیمینار کا انعقاد کیا گیاجہانیاں میں ریسکیو سیفٹی آفیسرمحمد ندیم نے سانحات بارے آگاہی واک کی قیادت کی اسٹیشن کوآرڈینیٹر کبیروالا محمد بابر کی جانب سے بھی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیاواک میں ریسکیو آفیسرز، ریسکیو جوانوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ  ریسکیو 1122 کسی بھی سانحہ سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور ریسکیو 1122 کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سانحات کو روکا تونہیں جا سکتا مگر موثر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اور تربیت یافتہ بن کر مالی اور جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے اس موقع پرکنٹرول روم انچارج محمد نعیم، اسٹیشن کوآرڈینیٹرز محمد سیلم، سمیع اللہ، ریسکیوکمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہر اور میڈیا کووارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں