تر کیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فنڈز دینے پر اہلیان کبیروالا کامشکور ہوں ، اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 23 فروری 2023 17:29

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم نے کہا ہے کہ تر کیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے اہلیان کبیروالا نے 7 لاکھ 60 ہزار روپے جمع کرائے جس پر ان کا مشکور ہوں ،جس میں پٹرول پمپس مالکان نے 2 لاکھ،فلور ملز مالکان نے 3 لاکھ،کریانہ سٹور مالکان نے 2 لاکھ،بھٹہ مالکان نے 50 ہزار اور گریژن سکول سسٹم کے مالکان نے 10 ہزار جمع کروایا۔

(جاری ہے)

جمع شدہ رقم ڈپٹی کمشنر کی وساطت سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں