پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی ہفتہ کومنایا جائے گا

جمعرات 2 مئی 2024 18:38

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی ہفتہ کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںعمارتوں کو لگی آگ بجھانے کے فرضی مظاہرے اور ریسکیو کے زیر اہتمام فلیگ مارچ پیش کیے جائیں گے جبکہ مقررین اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار حقیقی ہیروز فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت بیان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں