خانیوالی: عالمی یوم زمین : ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار،ریلی کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 19:23

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) عالمی یوم زمین کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے ماحول صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک بیگز کے عدم استعمال بارے انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی، شہری ،تاجر اور صنعتی ادارے مہم میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ماحولیات کا ساتھ دیں،پلاسٹ سے تیار اشیاء جان لیوا بیماریوں کا باعث ہیں، اس لئے انکا استعمال ترک کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے سیمینار میں پلاسٹک اشیا کے بڑھتے نقصانات اور زندگی کو خطرات بارے آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد عالم،سینئر صحافی امتیاز علی اسد،بسم اللہ ارم و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والی پلاسٹک اشیاء اورپلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا استعمال روکنا بے حد ضروری ہے، ہر قسم کی پلاسٹک اشیاء کی مینوفیکچرنگ کو فی الفور روکا جائے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ،جس میں سرکاری افسران ملازمین ،سول سوسائٹی،انڈسٹریل یونٹس نمائندگان،طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں