ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے شہر میں اینٹی تجاوزات کریک ڈاؤن شروع کردیا

بدھ 8 مئی 2024 22:49

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے شہر میں اینٹی تجاوزات کریک ڈائون شروع کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ کی سربراہی میں اینٹی تجاوزات اسکواڈ نےایوب چوک،اکبربازار،سنگلانوالہ چوک،میلاد مصطفی چوک و دیگر بازارو سے رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے راستے کشادہ کرادیئے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دکانداروں کی طرف سے سڑکوں پر رکھا گیا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔میونسپل کمیٹی،سول ڈیفیننس ،پولیس پر مشتمل اسکواڈ نے بشتر سڑکوں،بازاروں کو تجاوزات سے کلئیر کرالیا ۔اس موقع پر مقررہ حد سے تجاوز کرنے ،عارضی،پختہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ کا کہنا تھا کہ بلاتفریق کارروائی شروع کی گئی ہے،شہر میں تجاوزات کسی صورت براشت نہیں کی جائینگی۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں