ضلعی انتظامیہ نے سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی مانٹرنگ شروع کردی

پیر 13 مئی 2024 17:33

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ نے سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی مانٹرنگ شروع کردی اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر سروس ڈیلیوری ،دستیاب سہولیات کی جانچ ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے ڈاکٹروں، عملہ کے رویہ،ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیا اور ہسپتال میں جاری ریومپنگ کےکام کا معائنہ کرنے کے ساتھ اپ گریڈیشن بارے بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر زیرو ٹالرینس پالیسی ہےاوپی ڈی میں رش کنٹرول کرنےکیلئے مئوثر حکمت عملی بنائی جائے-وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر محسن عالم اور ایم ایس ڈاکٹر میثم بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں