سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا آدھی والہ فارم پر اگیتی کپاس کھیت کادورہ

اتوار 26 مئی 2024 17:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،پاکستان کا مستقبل زراعت کے ساتھ منسلک ہے ،صوبہ پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی ملکی پیداوار کی تقریبا 70 فیصد کپاس پنجاب میں پیدا ہوتی ہے ۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نواحی علاقہ آدھی والہ میں چوہدری امتیاز فارم پر اگیتی کپاس ایم این ایچ 75 سلطان کے کھیت کے وزٹ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کاٹن سے نہ صرف ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت کا پہیہ رواں دواں ہے بلکہ اس کی برآمد سے زر مبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے اور ہمارے ملک کی زراعت کا پہیہ کاٹن کی انڈسٹری کے باعث چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے ہمارا زراعت کا عملہ ہر وقت فیلڈ میں موجود ہے ۔فصل کو ضرورت اور موسمی حالات کے مطابق آبپاشی کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خالد، انسپکٹر خرم،نوازش رضا۔محمد رمضان سمیت محکمہ زراعت کا عملہ اور جدید کاشتکار چوہدری امتیاز احمد، ملک شاکر میتلا ودگر کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں