پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان کا117واں یوم پیدائش 14مئی منگل کو منایا جائے گا

پیر 13 مئی 2024 20:57

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان کا117واں یوم پیدائش 14مئی منگل کو منایا جائے گا۔سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان 14مئی 1907ء کو ضلع ہری پور ہزارہ کے ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

جنرل ایوب خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی تھے وہ 27اکتوبر 1958ء سے لے کر 25مارچ 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے۔ایوب خان19اپریل1974ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں