خانیوال،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سول کورٹس میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

بدھ 15 مئی 2024 23:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال محمدندیم شوکت نے سول کورٹس میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ درپیش ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہر پاکستانی شہری کو کم از کم دوپودے لگاکر اپنے حصے کا قومی فریضہ سر انجام دینا چاہیے درختوں کی بہتات نہ صرف بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج مزمل حسن سپرا، سردار حامد حسین،ماجد حسین،سینئر سول ججز شہزاد احسان بٹ، عماد الدین فاضل اور امتیاز احمد نور نے بھی پودے لگائے اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم شوکت نے دُعا کروائی۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں