حکومت پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 90 فیصد سے زائد مکمل سکیموں کو رواں مالی سال کے اختتام تک پائیہ تکمیل پہنچانے کا حکم

جمعرات 23 مئی 2024 18:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ خانیوال کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 90 فیصد سے زائد مکمل سکیموں کو رواں مالی سال کے اختتام تک پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیدیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اسکیموں کی نگرانی کا ٹاسک دیتے ہوئے تعمیراتی میٹریل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 216، سیپ پروگرامز کی 47 اور پی ایس ڈی پی کی ایک اسکیم بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمٰن نے کام کی رفتار اور دستیاب فنڈز بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگز،ہائی ویز ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے-وسیم حامد سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو اولین ترجیح رکھاجائے- جن منصوبوں کے لئے فنڈز دستیاب ہیں ان کو مالی سال کے اختتام سے قبل استعمال میں لایا جائے-

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں