ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ریڈران اور محرران کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 25 مئی 2024 20:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ریڈران اور محرران کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں ضلع کے تمام ریڈر اور محرران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے دوران میٹنگ فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی۔انہو ں نے محرران کو تھانوں کا ماحول عوام دوست بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ جات میں محرران کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور محرر کا عہدہ حقیقی معنو ں میں انصاف فراہم کرنے کی پہلی سیڑھی ہے آپ کے اچھے کردار کی بدولت عام آدمی کا پولیس پر اعتماد بحال رہے گا لہذا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور کسی بھی شہری کی درخواست کا فوری اندراج کرتے ہوئے فرنٹ ڈیسک پر آن لائن کروائیں اور شہریوں کو فی الفور قانونی مدد فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالتی احکامات پر بروقت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ٹرائل کے لیے روڈ سرٹیفکیٹ بروقت عدالت بھجوائیں،پولیس ملازمیں انصاف کے تقاضوں پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،کارکردگی نا دکھانے والے پولیس ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں