ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت میڈیکل لیگل سرٹیفیکیٹ کی تکمیل کے بارے میں اجلاس

ہفتہ 25 مئی 2024 20:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمٰن کھاڑک کی زیر صدارت میڈیکل لیگل سرٹیفیکیٹ کی بروقت تکمیل بارے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈی ایس پی امداد حسین، ڈی ایس پی لیگل سلیم رضا سمیت ڈاکٹر میصم رضا ایم ایس ٹی ایچ کیو کبیروالا، ڈاکٹر عمران انجم اے ایم ایس ڈی ایچ کیو خانیوال، ڈاکٹر ابرار اقبال سی ایس او ڈی ایچ اے، ڈاکٹر عمر غوری ایم ایس جہانیاں، ڈاکٹر اسداللہ ایم ایس میاں چنوں، ڈاکٹر لبنیٰ فیاض رڈیالوجسٹ جہانیاں اور انچارج پولیس خدمت کاؤنٹر موجود تھے دوران میٹنگ میڈیکل ڈاکٹ کے پراسس کو شفافیت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے بارے مختلف امور زیر بحث ائے۔

ڈی پی او نے کہا کہ کسی شخص کے مضروب ہونے کی صورت میں درخواست پر ایم ایل سی جاری کرنے پر ایف آئی آر کے بروقت اندراج سے ظالم کو سزا اور مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے لہزا ڈاکٹرز اس عمل کی تکمیل میں وقت اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں