خانیوال، بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے ایک شخص جاںبحق، سات افراد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2020 16:43

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) ضلع بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں میں چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ کبیروالا میں بستی حسین آباد گھر کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دبے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ میاں چنوں میں 26 پندرہ ایل اور 45 پندرہ ایل میں چھتیں گرنے سے خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں