مویشی پال حضرات سے محکمہ لائیو سٹاک خاران سے استفادہ کریں ،ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر

جمعہ 24 مئی 2024 15:24

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر خاران ڈاکٹر مشتاق آحمد نوشیروانی نے مویشی پال حضرات سے محکمہ لائیو سٹاک خارانسے استفادہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کا علاج ومعالجہ محکمہ لائیو سٹاک خاران کی ذمہ داری ہے لہذا تمام مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کے علاج اور دوائی کے لیے یہاں آئیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر خارانکے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جن مویشی پال حضرات کے جانور پچاس سے زیادہ ہیں انکے لیے جلد ہی ہر یونین کونسل میں فری ویٹرنری کیمپ لگائے جائیں گے۔محکمہ لائیوسٹاک کے عملے سے تعاون کر کے بیمار جانوروں کا علاج کرائیں، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفس خاران صبع 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک کھلا رہتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں