خاران، ڈپٹی کمشنر واشک کے زیر صدارت اجلاس

جمعہ 24 مئی 2024 15:25

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر واشک محمد نعیم عمرانی کے زیر صدارت لیویز فورس کے افسران کے ساتھ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس واشک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میجر رسالدار عبدالغفور،رسالدار ہوبیار احمد،رسالدار خلیل احمد،رسالدار امان اللہ،نائب رسالدار عبدلباقی،نائب رسالدار علی احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر واشک محمد نعیم عمرانی نے کہا کہ اپنے ایریاز میں امن و امان کو برقرار رکھیں، لیویز فورس ایک تاریخی فورس ہے جس نے ہمیشہ بہادری ہمت دکھائی ہے، واشک ضلع کے نوجوان بھی اپنے ساتھیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور کمربستہ ہو کر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر واشک نے کہا کہ فورس کے نوجوان ہمارے بازو ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں انکے درپیش کوئی بھی مسئلہ ہو کر فوری حل کرینگے اور اس موقع پر لیویز کے جوانوں کی پرموشن کے حوالے سے بھی بات چیک کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں