ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شادمان تا سروس موڑ سیوریج لائن منصوبے کا دورہ ،ترقیاتی پراجیکٹ کا جائزہ لیا

ہفتہ 18 مئی 2024 15:56

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شادمان تا سروس موڑ سیوریج لائن منصوبے کا تفصیلی دورہ کرکے جاری ترقیاتی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم عباس اور دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منصوبے پر کام کی رفتار اور اسکوپ کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات شہر کے لئے میگا سیوریج اسکیم پر کام جاری ہے، منصوبے کے تحت شادمان تا سروس موڑ، ہریانوالہ چوک کے اطراف سیوریج لائن بچھائی جائے گی، جامع اسکول اور جٹووکل میں ڈسپوزل اسٹیشن بنائے جارہے ہیں، شادمان تا سروس موڑ اور ہریانوالہ چوک کے اطراف سیوریج لائن منصوبے کی تکمیل سے نکاسی آب میں فوری مدد ملے گی، منصوبے پر 1400ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے لیے ڈسپوزل اسٹیشن جامع اسکول میں بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بارشوں کے آغاز سے قبل پائپ لائن بچھانے کاکام مکمل کیا جائے، منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور بلا جواز تاخیر پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں