کوٹلی ،ایک لاکھ 44 ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطریلائے جائیں گے

منگل 13 فروری 2024 22:26

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر افس میں آمدہ پولیو کیمپین 26فروری تا 1مارچ 2024 کے حوالہ سے DPEC میٹنگ کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کوٹلی سید شفقت حسین شاہ نے شرکاع اجلاس کو آمدہ پولیو مہم کے اہداف کے متعلق بریفنگ دی. اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرمردانہ/زنانہ، ڈی ایس پی کوٹلی، کامران گورسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس فوکل پرسن پولیو کیمپین،ڈاکٹر فدا حسین بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، محمد اصغراے ایس وی نیشرکت کی سید شفقت حسین شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کوٹلی نے شرکاع اجلاس کو بریفنگ ہوئے بتایا کہ کمپین کے دوران ایک لاکھ 44 ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطریلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لییڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کوٹلی کی صدارت اور فوکل پرسن کامران گورسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نگرانی میں 65 زونل سپروائزر 141 ایریا انچارج 556 موبائل ٹیم 26 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 71 فکس سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کوٹلی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ گھر گھر ہونے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں محکمہ کا ساتھ دیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہ سکے تاکہ پولیو جیسی ماضی بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں