رائے ونڈکے مرکز خریداری گندم میں6183میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر

کسانوں کو باردارنہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا

پیر 8 اپریل 2019 15:32

ْرائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) رائے ونڈکے مرکز خریداری گندم میں6183میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کسانوں کو باردارنہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ،اے ڈی سی آر ملک محمد اویس اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ شاہد محبوب نے افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح رائے ونڈ کے مرکز خریداری گندم کو 6183میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف دیا گیا ہے جس کے تحت کسانوں اور زمینداروں کو باردانہ کی صاف اور شفاف خریداری یقینی بنانے کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے ،اے ڈی سی آر ملک محمد اویس ،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ شاہد محبوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڑھتی اور مڈل مین کا کردار ختم کردیا گیا ہے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد باردانہ جاری کرکے گندم کی خریداری کی جائیگی رائے ونڈ مرکز میں 6183میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی محکمہ خوراک ،مارکیٹ کمیٹی اور سول ڈیفنس کے ملازمین کسانوں کی معاونت کیلئے موجود رہیں گے فوڈ انسپکٹر فیاض الحسن نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کیساتھ مرکز میں دن رات موجود رہیں گے مرکز میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کردئیے گئے ہیںخریداری مرکز میں پینے کا پانی ،چھائوں سمیت دیگر انتظامات مثالی کئے گئے ہیں تاکہ کسانوں اور زمینداروں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا کسانوں نے کہا کہ اس سال حکومت کی جانب سے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں باردانہ کی تقسیم شفاف ہونے کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں