کماد کے کاشتکار اپریل کے مہینہ میں فصل کو کم از کم 2بار پانی ضرور لگائیں،ماہرین زراعت کی ہدایت

اتوار 7 اپریل 2024 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کماد کے کاشتکار اپریل کے مہینہ میں فصل کو کم از کم 2بار پانی ضرور لگائیں اور آبپاشی کا وقفہ 10 سے 15روز رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم گرم و خشک ہونے کے باعث کماد کی فصل کو بڑھوتری کیلئے مناسب پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اس کی بروقت آبپاشی میں کسی تساہل سے کا م نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپریل کے آخر میں کماد کی فصل کی گوڈی کرنابھی ضروری ہے نیز نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط بھی کھیتوں میں ڈال دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور فصل بھی جاندار و شاندار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں