ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70سے 75روپے کی کمی ریکارڈ

بدھ 15 مئی 2024 14:27

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء)ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور درجہ دوم کے آئل اور گھی کی قیمت میں 70سے 75روپے کی کمی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

درجہ اول کا آئل فی لیٹر 75روپے سستا ہو کر 525اور درجہ اول کا گھی 25روپے کی کمی سے 525روپے پر آگیا ہے، اسی طرح درجہ دوم کا گھی اوآئل فی لیٹر70روپے سستا ہونے کے بعد 380روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں