قومی انعامی بانڈز کی سال 2017ء کی پہلی قرعہ اندازی (آج )ہو گی

رواں سال 8مختلف مالیت کے قومی بانڈز کی مجموعی طور پر 32قرعہ انداز ی کی جائیں گی

اتوار جنوری 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) سال 2017ء کی پہلی قرعہ اندازی آج ( پیر) کو منعقد ہو گی ۔ 15ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںایک کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1لاکھ85ہزار روپے کے 1696کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے۔علاوہ ازیں 2017ء کے لئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

8مختلف مالیت کے قومی بانڈز کی مجموعی طور پر 32قرعہ اندازی کی جائیں گی ۔ دو جنوری 2017ء کو 15ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی ہو گی ، 16جنوری کو 750روپے ،یکم فروری کو25ہزار اورساڑھی7ہزار،15فروری1500اور100روپے،یکم مارچ کو 40ہزار،15مارچ کو200روپے ،3اپریل کو 15ہزار ،17اپریل750روپے،2مئی کو25ہزار اورساڑھی7ہزار،15مئی کو1500اور100روپے،یکم جون کو40ہزار روپے،15جون کو 200روپے،3جولائی کو15ہزار،17جولائی کو750روپے،یکم اگست کو25ہزار اورساڑھے 7ہزار،15اگست کو 1500اور100روپے،یکم ستمبرکو 40ہزار ،15ستمبرکو200روپے،2اکتوبر کو15ہزار16اکتوبر750روپے،یکم نومبر25ہزاراورساڑھی7ہزار،15نومبر 1500اور100جبکہ یکم دسمبر کو 40ہزار روپے مالیت کے جبکہ 15دسمبر کو 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گی ۔

(جاری ہے)

100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں2لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہوں گے۔200روپے مالیت کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںڈھائی لاکھ کی5جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394،750روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کی3جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کی1696انعامات،1500روپے مالیت کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات،ساڑھے 7ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار روپے کے 1696،15ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںایک کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1لاکھ85ہزار روپے کے 1696،25ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام5کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات جبکہ 40ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈھائی کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں5لاکھ روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments