کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی باقیات کو محکمہ کی ہدایت کے مطابق تلف کرناہوگا، محکمہ زراعت

بدھ 1 مارچ 2017 11:38

لاہور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے فصل کی باقیات کو محکمہ کی ہدایت کے مطابق تلف کرناہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہکپاس کسان کی چاندی ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے ہر سطح پرا قدامات کررہے ہیں ،کسان کو اس محنت کا پھل دلائیں گے اور ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں گے ،ہمارا عزم بہت بلند ہے،دہقان کاہل چلے گا تو ملکی معیشت کی ترقی کے راستہ میں آنے والے مٹی کے ڈھیلے ٹوٹ جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ کپاس کی باقیات تلف کرنے کی مہم آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جننگ ویسٹ تلف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ،انہوںنے کہاکہ ہمار ے افسران فیکٹریوں کے مالکان سے جننگ ویسٹ تلف کرنے کے لئے مسلسل رابطہ کررہے ہیں ،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں