لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

i567امتحانی مراکز قائم ،سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ

منگل 7 مئی 2024 17:30

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز ہو گیا ، پہلے روز مضامین سوکس ،فلسفہ اور بزنس میتھ کے پیپرزلیے گئے ۔

(جاری ہے)

پارٹ ون کے امتحان میں 167114امیدوار شرکت کررہے ہیں جس میں سائنس گروپ کی98ہزار،آرٹس گروپ کے 69ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔امیدواروں کی سہولت کے لئے 567امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سنٹرز کی انسپکشن کے لئے 111موبائل انسپکٹرز،89ڈی آئیز تعینات کئے گئے ہیں۔تمام امتحانی سنٹرز میں پرائیویٹ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہو گا ۔ تمام امتحانی سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں