انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہفتہ 25 مئی 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹر پارٹ ٹو انگریزی کے پرچے کے دوران اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے،ترجمان کے مطابق ممبر لاہور بورڈ ڈاکٹر کوثر پروین اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کی خصوصی ہدایت پر پروفیسر اعجاز احمد اور سی او لاہور بورڈ نے گورنمنٹ ہائی سکول ہیر بیدیاں روڈ میں قائم امتحانی سینٹر نمبر 8 کا دورہ کیا اوردوران چیکنگ انٹر پارٹ ٹو انگریزی کے پرچے میں دو نوجوانوں کو اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑ لیا ،ترجمان نے بتایا کہ دونوں جعلی امیدواروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں