ْپروڈیوسرز نے عید الاضحی پر پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈراموں کیلئے کاسٹ کا چنائو مکمل کر لیا

کئی نامور اداراکارائوں نے منہ مانگے معاوضوںپر لاہور سے باہر پرفارم کرنے کے معاہدے کر لئے

اتوار 12 اگست 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) لاہور سمیت دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز نے عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں کیلئے کاسٹ کا چنائو مکمل کر لیا ، کئی نامور اداراکارائوں نے منہ مانگے معاوضوںپر لاہور سے باہر پرفارم کرنے کے معاہدے کر لئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرزعیدا لاضحی پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں کیلئے نامور اداکاروں کو اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے کیلئے ان سے مسلسل رابطوں میں تھے اور معاوضے طے پانے کے بعد کاسٹ کے چنائو کے عمل کوتقریباً مکمل کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کئی نامور ادااکارائیں منہ مانگے معاوضے ملنے پر لاہور سے باہر کے شہروں میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کریں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں