نئے مالی سال سے داتا دربار اور فرید گنج شکر دربار پاکپتن سے پاپوش کی اجرت کو ختم کر دیا جائے گا،
تمام درباروں پرنذرانہ بکسوں کو ڈویژنل ،زونل اور ضلعی خطیبوں ،بنک نمائندوں اور ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہی رقوم گننے کیلئے کھولا جائیگا،صوبائی وزیر اوقاف
بدھ 16 جنوری 2019 17:32
(جاری ہے)
اس سلسلے میں پاپوش کی نگرانی و ٹوکن دینے کے لئے والنٹیئرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تما م زونل افسران کو موبائل سمز بھی دی جا رہی ہیں جو باقاعدگی سے اپنی کارکردگی بارے محکمہ کو رپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتہ اراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام درباروں پرنذرانہ بکسوں کو ڈویژنل ،زونل اور ضلعی خطیبوں ،بنک نمائندوںاور ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہی رقوم کی کائونٹنگ کے لئے کھولے جائیں گے۔اگر کسی جگہ سے اس بارے شکایت موصول ہوئی تو ایسے سرکاری افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا تمام اوقاف دفاتراور درباروں پر بائیو میٹرک سسٹم حاضری کو لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ گھوسٹ حاضری کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جلد مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیںجو تمام درباروں کی تزئین و آرائش ،لنگر خانوں،نذرانہ بکسوں کی آمدنی،وقف زمینوں پر شجر کاری ،سی سی ٹی وی کیمروں ،واک تھرو گیٹس کی چیکنگ اور دیگر معا ملات بارے رپورٹس مرتب کریں گی جس کی روشنی میںمزید سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس محکمہ کو جس انداز میں مال مفت دل بے رحم سمجھ کر لوٹا گیا وہ سیاہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت محکمہ اوقاف کا قبلہ درست کرنے میں اپنی مثال آپ ثابت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے