ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام قومی امن کانفرنس 14فروری کو ہوگی

اتوار 10 فروری 2019 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام قومی امن کانفرنس 14فروری کو لاہور میں ہوگی۔کانفرنس مذہبی ہم آہنگی،پر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کی جانب ایک بنیادی قدم" کے عنوان پر ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ماضی قریب میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کے حوالے ادارہ امن و تعلیم کی جانب سے کی گئی کوششوں کے اثرات وثمرات اور درپیش مشکلات ،سول سوسائٹی کے نمائندہ اداروں کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کیفروغ کے لئے اب تک کی گئی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں