سانحہ چونیاں کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے گا‘ آصف نکئی

واقعہ کی تحقیقات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ‘ صوبائی وزیرمواصلات

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے سانحہ چونیاں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چونیاں کے ذمہ داران کوگرفتارکرکے جلدنشان عبرت بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

آصف نکئی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام شرپسند عناصر کے بہکاوے میں آ کر قومی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔چونیاں واقعہ کی تحقیقات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں