چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس جاری کر دیا

جمعہ 24 جنوری 2020 16:35

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس جاری کر دیا،ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسٹیبلشمنٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی ترتیب نو کی گئی ہے،ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسٹیبلشمنٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی میں جسٹس چودھری محمد اقبال کی جگہ جسٹس عابد عزیز شیخ کو شامل کیا گیا ہے،جبکہ ہائی کورٹ رولز اور آرڈرز کمیٹی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے،ہائی کورٹ رولز اور آرڈرز کمیٹی میں جسٹس شمس محمود مرزا کی جگہ جسٹس سردار احمد نعیم کو شامل کیا گیا ہے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد امیر بھٹی کے انسپکشن اضلاع بھی تبدیل کئے گئے ہیں،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی راولپنڈی کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں،ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس کے مطابق جسٹس محمد امیر بھٹی فیصل آباد ضلع کے انسپکشن جج مقرر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں