چودھری نواز ، سیف کھوکھر نے شہباز شریف کی ضمانت کیلئے پچاس ، پچاس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے

جمعہ 23 اپریل 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کے لئے مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر چودھری محمد نواز اور رکن اسمبلی سیف الملوک ک کھوکھر نے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر دو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے جہاں جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں