بغیر اجازت چھٹی پر سرکاری سکولوں کے 42اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ایجوکیشن اتھارٹی نے 42اساتذہ کو بغیر اجازت چھٹی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ 42سکولوں کے اساتذہ مانیٹرنگ افسران کی انسپکشن کے وقت بغیر منظوری غیر حاضر تھے۔

(جاری ہے)

غیر حاضر اساتذہ کو ذاتی شنوائی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی آفس طلب کرلیا گیا۔اساتذہ 27اپریل کو 3بجے اتھاٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں