جامعہ نعیمیہ میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد،ممتازماہرین تعلیم کی شرکت

پوزیشن ہولڈرز اورنمایاں کامیابی حاصل کرنیو الے طلبہ میںتعریفی اسناد اورشیلڈز تقسیم کی گئیں تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،طلبہ حصول علم کاسفر جاری رکھیں‘ڈاکٹر راغب نعیمی،لیاقت صدیقی ودیگر

اتوار 1 جنوری 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) جامعہ نعیمیہ کے شعبہ علوم عصریہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد کیا گیا۔جس میںناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے پوزیشن ہولڈرز اورنمایاں کامیابی حاصل کرنیو الے طلبہ میںتعریفی اسناد اورشیلڈز تقسیم کیں۔تقریب میں ممتاز ماہرین تعلیم ڈاکٹر سعید ا حمدسعیدی (گیریثرن یونیورسٹی لاہور)مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مولاناامداد اللہ نعیمی،پروفیسرارشد اقبال نعیمی،حاجی غلام ر سول،ڈاکٹر نعیم احمدنعمانی(جی سی یونیورسٹی ) ڈاکٹر سفارش علی نعیمی،ناظم اعلیٰ المرکزی الاسلامی ڈاکٹر محمدحسیب قادری،مفتی نعیم احمدصابری،پروفیسر عبدالستار شاکر،پروفیسر وارث علی شاہین ، پروفیسر نصیراحمد نورانی ، مولانانذرفریدالقادری،میاں خلیل احمد ،حافظ طیب رضوی،ماسٹرضیاء الرحمان سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ روحانی اور مادی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،طلبہ حصول علم کاسفر جاری رکھیں۔تعلیم یافتہ قومیںہی اقوام عالم میں حکمرانی کرتی ہیں۔علم ہی انسانوں کی ترقی کاذریعہ ہے،دین اسلا م ہرانسان کو علم وتحقیق کی دعوت دیتاہے۔اسلام میں ہرمسلمان پر تعلیم کاحصول فرض قراردیا گیاہے۔تعلیم کے حصول کاپہلا اورآخری مقصد معرفت الہٰی اوررضائے الہٰی ہونا چاہیے۔نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی ایک پرامن اورمثالی معاشرے تشکیل دیا جاسکتاہے۔تقریب سے پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،ڈاکٹرسعید احمدسعیدی،پروفیسر وارث علی شاہین ،پروفیسرارشد اقبال نعیمی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں