دا تا گنج بخشؒ کی تعلیما ت رہتی دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں ‘مجاہد عبدالر سو ل

اولیا کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا‘مذہبی سکا لر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:43

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) مذہبی سکا لر رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ دا تا گنج بخشؒ کی تعلیما ت رہتی دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں،اولیا اللہ نے انسانیت سے محبت اور مذمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایاآج بھی اولیا کرام کا فیض جاری ہے،اولیا کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ برصغیر میں اسلام کی شمع اولیا نے روشن کی اولیا کرام کی تعلیمات پر عمل ہماری نجات کا سبب بنے گا ،ہمارے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں اولیا کرام و بزرگان دین کے مزارات ہیں،ضرورت اس امر کی ہے ہم اولیا ئے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو ں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حضرت سید علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ،دنیا میں امن وآشتی قائم کرنے کیلئے اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ،حضرت علی ہجویریؒ برصغیر پاک وہند کے عظیم ولی اللہ ہیں جن کا فیض آج بھی جاری وساری ہے ۔

آپؒ نے پیار ومحبت،انسانیت ،اخلاقی اقدارکا درس دیا ،غلب اسلام کیلئے مشعل راہ تصانیف لکھیں ۔آپؒ کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں