رائے ونڈ میں پھلوں اور سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عام آدمی کا بجٹ متاثر ہو کر رہ گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:23

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) رائے ونڈ میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی،پھلوں اور سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عام آدمی کا بجٹ متاثر ہو کر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،بازار میں خریداری کیلئے آنیوالا ہر مرد وخواتین شدید پریشان دکھا ئی دے رہی ہیں رواں ہفتے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے انگور 400روپے ،آڑو300روپے تمام سبزیاں100روپے فی کلو سے زائدمیں فروخت ہورہی ہیں ،بولی کے اوقات میں مارکیٹ کمیٹی افسران اور پرائس مجسٹریٹ منظر عام سے غائب ہوتے ہیں جسکی وجہ سے نجی سبزی منڈی کے آڑھتی اپنی من مانیاں کرتے ہیں رائے ونڈ میں گرانفروشی کے اس طوفان کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی ایجنسی کام کرتی نظر نہیں آرہی شہریوں دونوں ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ نجی سبزی منڈی میں چند بااثر آڑھتیوں کی وجہ سے سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے سے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں