لاہور،سیشن کورٹ کا ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں جواب جمع کروانے کا حکم

منگل 25 ستمبر 2018 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دس کڑور روپے ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو میشا شفیع کی جانب سے گزشتہ روز بھی جواب جمع نہ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے میشا شفیع کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔ادکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دس کڑور ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے۔علی طفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میشا شفیع نے جنسی حراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔میشا شفیع کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دوبارہ علی ظفر کے دعوی کا جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں