سیشن کورٹ ، غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کاروائی 5 نومبر تک ملتوی

ہفتہ 3 نومبر 2018 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) سیشن کورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کاروائی 5 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو سرکاری وکیل رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔سرکاری وکیل نجی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے دوبارہ فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔غیر ملکی ماڈل ٹریسا پر ساڈھے آٹھ کلو ہیروئن بیرون ملک سمنگل کرنے کا الزام ہے۔ملزمہ کا چالان سیشن عدالت میں کسٹم حکام نے جمع کروا رکھا ہے۔عدالت ابتک تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں