صوبائی وزیر قانون نے گوجرانوالہ میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پیر 22 اپریل 2019 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت نے گوجرانوالہ میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت نے کہاکہ خانہ پوری نہ کی جائے بلکہ فوٹیج میں موجود اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والے ایک دو نہیں درجنوں افراد ہیں ۔ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں