لاہور ، نجی یونیورسٹی کینٹین میں سلنڈر دھماکہ ، 1 طالبہ جاں بحق ، 6 زخمی ، 3 طالبات کی حالت تشویشناک

منگل 23 اپریل 2019 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) لاہور کی نجی یونیورسٹی کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے سے ا یک طالبہ جاں بحق جبکہ کینٹین مالک سمیت 6 طالبات شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور کی نجی یونیورسٹی کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے سے کینٹین مالک سمیت 6 طالبات شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے جب زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا تو وہاں پر ڈاکٹرز نے 80 سے 90 فیصد جھلسنے والی 3 طالبات کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا ۔ڈاکٹرز نے کینٹین مالک اور ایک طالبہ کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا ۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں