وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات ا ور درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے 12فوکل پرسنز کاتقرر کردیا گیا

منگل 18 جون 2019 23:54

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد عثمان معظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ(وزیر اعظم سٹیزن پورٹل)پرایل ڈی اے سے متعلق وصول ہونیوالی شکایات اور درخواستوں پر عمل درا ٓمد کیلئے 12فوکل پرسنز کا تقرر کیا گیا ہے ،جن فوکل پرسنز کا تقرر کیا گیا ہے ان میں سید ندیم اختر زیدی (چیف ٹائون پلانر )‘اظہر علی(چیف میٹروپولیٹن پلانر)‘عامر سلیم(ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول)‘سہیل رشید(ڈائریکٹر انجینئرنگ ‘ٹیپا)‘علی شہزاد(ڈائریکٹر فنانس)‘محمد خرم یعقوب (ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون )‘سبطین رضا قریشی (ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون)‘اسداللہ (ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن)‘محمد طیب خان (ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن)‘رابیل بٹ (ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن)‘محمد خلیق الرحمن (ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادیز)اورباسط عزیز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں