تمام درباروں اور مساجدکو ڈینگی لاروا سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات عمل میںلائے جائیں،صو بائی وزیرپیر سید سعید الحسن شاہ

اتوار 15 ستمبر 2019 15:10

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) صو بائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ تمام درباروں ، مساجد اور اس کے گرد و جوار میں گندے پانی کے نکاسی کی روانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ کسی بھی مقام پر ڈینگی کی افزائش نہ ہونے پائے،اس سلسلہ میںفوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات بارے تمام افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی، جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگرکیا جائے ،حکومت کی طرف سے گھر گھر ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی پلان پر عمل کرتے ہوئے ڈینگی لاروے کا فوری خاتمہ عمل میں لائیں ۔ ٹائر شاپس کا معائنہ ، خالی پلاٹوں و قبرستان میں بارشوں کا کھڑا گندہ پانی کا فوری اخراج کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے مانیٹرنگ بھی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں