چیئرمین ٹیوٹا کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین ٹیوٹا کے تقرر کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مقامی شہری شہباز احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میںچیئرمین ٹیوٹا کے عہدے پر حافظ فرحت کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست میں چیئرمین ٹیوٹا کے تقرر کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں