متروکہ وقف املاک بورڈ میں تقرر و تبادلے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) متروکہ وقف املاک بورڈکے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سیالکوٹ سیدہ سمیرا رضوی کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر قصور تعینات کر دیا گیا۔سپریٹنڈنٹ یاسر اصغر مونگا کو دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری سے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔ قصور آفس سے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر عامر رحیم شیخ کو ایڈمنسٹریشن برانچ لاہورتعینات کر دیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں