ڈی سی لاہور کے صدر بازار، دھرم پورہ بازار میں پرائس کنٹرول شکایت کیمپ و یو سی 04 میں ڈینگی لاروا کو چیک کرنے کیلئے دورے

جمعرات 14 نومبر 2019 19:51

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے صدر بازار، دھرم پورہ بازار میں پرائس کنٹرول شکایت کیمپ اور یو سی 04 میں ڈینگی لاروا کو چیک کرنے کیلئے دورے کئے۔اے سی کینٹ عفت خان بھی ڈی سی لاہور دانش افضال کے ہمراہ تھیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے صدر بازار اور دھرم پورہ بازار میں قائم شکایت کیمپ کو چیک کرنے کیلئے دورہ کیا۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اورکیمپس میں شکایات کا جائزہ لیا اور وصول کردہ شکایات پر کئے گئے جرمانوں کو چیک کیا۔ ڈی سی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شکایات پر سختی سے جرمانے کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے صدر بازار اور دھرم پورہ بازار میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

دانش افضال نے یو سی 04 کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا اورڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈینگی لاروا کو بھی چیک کیا اوریو سی کے رہائشیوں سے ڈینگی ورکرز کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی سی لاہور نے یو سی کے رہائشیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ہدایت کی کہ روف ٹاپس، کنٹینرز اور کولرز کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔دانش افضال نے کہا کہ جہاں ڈینگی لاروا برآمد ہو، فوری طور پر تلف کریں اور ڈینگی سپرے کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں