کمپریسر کا استعمال گیس پائپ لائن پھٹنے کا سبب بن سکتا ہے ،جی ایم سوئی ناردرن گیس کمپنی

جمعہ 17 جنوری 2020 18:00

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلاہور ریجن کے جنر ل منیجر شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ عوام گیس کمپریسر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔کمپریسر کا استعمال گیس کی پائپ لائن پھٹنے کا بھی سبب بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

گیس کمپریسر کے استعمال میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اس کی روک تھام کیلئے لاہور ریجن کی چھاپہ مار ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر سینکڑوں صارفین کے کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھریلوصارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے ،سوئی گیس کمپنی گیس چوروں کیخلاف بھی بلاتعطل کارروائیاں کررہی ہے۔گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کیساتھ جرمانے بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں