قومی بچت اسکیوں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل کردیا گیا

بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اور شہدا ء فیملی اکائونٹ پر شرح منافع بڑھ کر 9.96 فیصد ہوگیا

اتوار 5 جولائی 2020 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) قومی بچت اسکیوں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل کردیا گیا جس میں بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرزبینیفٹ اور شہدا ء فیملی اکائونٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اور شہدا ء فیملی اکائونٹ پر شرح منافع بڑھ کر 9.96 فیصد ہوگیا جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکائونٹس پر اوسط شرح منافع کم کرکے 7.05 فیصد کردیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع بڑھ کر8.11 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع7.6 فیصد ہوگیا۔شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں کمی کرتے ہوئے تین ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.72فیصد سے 6.80فیصد اور چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.36فیصد سی6.76فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30فیصد سے کم کر کے 6.66فیصد کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں