ئ*سٹی ٹریفک پولیس ان ایکشن، ڈیوٹی پرمامور ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی

اتوار 9 اگست 2020 23:20

- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) ڈیوٹی پرمامور ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی۔ تفصیلا ت کے مطابق سیکٹر اچھرہ، پٹرولنگ آفیسر اکرم نے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار نے رکنے کی بجائے موٹرسائیکل بھگا دی۔ پٹرولنگ آفیسر نے بذریعہ وائرلیس وارڈنز کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز ساجد اور قاسم نے تعاقب کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا۔

موٹرسائیکل پر تھانہ فیکٹری ایریا میں چوری کا مقدمہ درج تھا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے وارڈنز کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں