ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قائم تجاوزات کی فہرست مرتب کی جائے‘شیخ امتیاز محمود

جوہرٹائون اور فیصل ٹائون کی اہم سڑکوں کو ماڈل روڈ قرار دے کر ان پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے‘وائس چیئرمین واسا

بدھ 3 مارچ 2021 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تجاوزات کے خلاف مہم کو موثر بنانے کے لئے وائس چیئر مین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا ، انجینئرعامر ریاض قریشی ،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف ٹائون پلانر طارق محمود اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قائم تجاوزات کی فہرست مرتب کی جائے ۔ جوہرٹائون اور فیصل ٹائون کی اہم سڑکوں کو ماڈل روڈ قرار دے کر ان پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور انسداد تجاوزات مہم کے لئے درکار مشینری اور افرادی قوت کا جائزہ لے کر ان کے حصول کے لئے سفارشات گورننگ باڈی کو پیش کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں