سائیکلنگ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو انسداد سموگ کیلئے بھی ضروری ہے‘ کمشنر لاہور

اتوار 28 نومبر 2021 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سائیکلنگ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جوکہ انسداد سموگ کیلئے بھی ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے انسداد سموگ سائیکل ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے جناح ہسپتال تا مین بلیوارڈ جوہر ٹاون سائیکل ریلی کی قیادت کی۔

سائیکل ریلی کے شرکاء نے کمشنر لاہور کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انسداد سموگ سائیکل ریلی میں درجنوں بچوں، خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سائیکلنگ کلچر کا فروغ شہریوں کی صحت، ماحولیات کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کو سائیکل فرینڈلی بناناایک چیلنج ہے۔کام کر رہے ہیں۔ انسداد سموگ سائیکل ریلی کے دوران سڑکوں پر نارمل ٹریفک بھی رواں دواں رہی۔ سائیکل ریلی کے اختتام پر انسداد سموگ آگاہی پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسداد سموگ آگاہی پروگرام سے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں