سید عارف نوناری ،ڈاکڑ عبد الحمید گیلانی کی کتاب ’’نبی اکرم اور تصوف‘‘ شائع ہو گئی

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:46

لاہور۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :معروف کالم نگار ادیب محقق 'نقاد سید عارف نوناری 'ڈاکڑ عبد الحمید کی کتاب "نبی اکرم اور تصوف "شائع ہو گئی، 103 صفحات پر مشتمل کتاب نئے اضافوں کے ساتھ الوقار پبلی کیشن نزد ریگل چوک 19 ٹمپل روڈ لاہور نے شائع کیا ہے ،سید عارف نوناری اور ان کے والد اس کتاب کے مصنف ہیں ،سید عارف نوناری کی اس سے قبل مختلف موضوعات پر 19 کتابیں چھپ کر مقبولیت حاصل کر چکی ہیں ،کتاب میں تصوف کے موضوع کو آسان اور مختلف انداز میں بیان کیا گیا ہے، 2001 میں یہ کتاب پہلی دفعہ شائع ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں