نرسنگ کیڈر کی کیپسیٹی بلڈنگ کیلئے میکانزم بنایا جائے گا،سیکرٹری صحت علی جان خان

بدھ 18 مئی 2022 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف ،ایڈیشنل سیکرٹری قراالعین،چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی ،ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر عائشہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل طیب ضیا شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل کالجوں میں پرنسپل اور ہسپتالوں کے ایم ایس کی مستقل بنیادوں پر تقرری اورایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نرسنگ کیڈرکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ نرسنگ کیڈر کی تعلیم اور استعداد کار میں اضافہ کے سلسلہ میں جلد میکنزم وضع کیا جائے گا،نرسز کو محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 28نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کے جلد داخلے کئے جائیں تاکہ تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔علی جان نے کہا کہ نرسنگ کالجوں کی تعمیر و مرمت، تزئین وآرائش ، جدید فرنیچر کی خریداری اور لیبز میں تمام سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں نئی سکیمیں جلد تیار کی جائیں تاکہ اگلے مالی سال میں ان پر کام شروع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں